جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کی سیاست سے جو ملک کا نقصان ہوا، کیا یو ٹرن سے ازالہ ہو جائے گا؟ شیری رحمان

22 نومبر, 2022 14:03

اسلام آباد : پیپلز پارٹی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ہر بیانیے سے یو ٹرن لے رہے ہیں، کیا اس سے ازالہ ہو جائے گا؟

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ ‏گزشتہ سات ماہ سے عمران خان امریکہ اور اسٹیبلشمنٹ پر حکومت گرانے کے الزام لگا رہے تھے۔ اچانک ان کو خیال آیا کہ ان کی حکومت گھرانے میں کوئی بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد عمران خان مسلسل اپنے ہر بیانیے سے یو ٹرن لے رہے ہیں۔ ‏بظاہر یہ جانتے تھے کہ عدم اعتماد میں کوئی بھی سازش شامل نہیں تھی، وہ ایک آئینی اور پارلیمانی معاملہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے گھڑی چوری کی ہیٹ ٹرک کر لی، گرفتاری نہ ہونا حیران کن ہے : شرجیل میمن

ان کا کہنا تھا کہ موقع سے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو داؤ پر لگا دیا۔ حقیقی آزادی کے جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار پھیلایا گیا۔

پیپلز پارٹی سینیٹر نے سوال اٹھایا کہ ‏ان کی نفرت انگیز سیاست سے جو ملک اور اداروں کو نقصان ہوا، کیا ایک یو ٹرن لینے سے اس کا ازالہ ہو جائے گا؟

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام سیاسی زندگی یو ٹرن میں ہی گزری گی۔ کیوں کہ ان کی سیاست ملک اور عوام سے نہیں بلکہ ان کے اپنے ذاتی مفادات سے جڑی ہوئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top