جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اہل کشمیر کی حریت آزادی کا سلسلہ اور قربانیاں آج بھی اسی جذبے سے جاری ہیں

13 جولائی, 2021 12:12

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اہل کشمیر کی حریت آزادی کا یہ سلسلہ اور قربانیاں آج بھی اسی جذبے سے جاری ہیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یوم شہدائے کشمیر پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی 1931 کو 21 کشمیریوں کو گولیاں برسا کر بے رحمی سے شہید کیا گیا اور درجنوں کو زخمی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر سینٹرل جیل کے صحن میں یہ قتل عام ہوا، ان کشمیریوں کا جرم آزادی اور اسلام سے محبت تھی۔ عبدالقدیر کی قرآن کے احترام اور عزت، آزادی کے حق کے لئے اور جبر کی غلامی کے خلاف تقریر جرم قرار پائی۔

ان کا کہنا تھا کہ اہل کشمیر کی حریت آزادی کا یہ سلسلہ اور قربانیاں آج بھی اسی جذبے سے جاری ہیں۔ اہل کشمیر نسل درنسل اپنے حقوق اور آزادی کے لئے بے مثال صبرواستقلال اور بہادری سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی اور قانونی مدد فراہم کرتا رہے گا : صدر

شہباز شریف نے کہا کہ ہم شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، یہ اہل کشمیر کی بہادری کی ناقابل فراموش داستان کا انمٹ باب ہے۔ جموں وکشمیر کے عوام شہدائے کشمیر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سرفروشی اور حق گوئی کی روایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ ، انگریز سامراج کی طرح بھارت کے غاصبانہ قبضے کو بھی ذلت آمیز شکست ہوگی اور آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔ اللہ تعالی شہدائے کشمیر کے درجات بلند کرے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top