جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

10 جولائی سے 10ویں اور 12ویں کا امتحان ہر صورت شروع ہوگا : شہرام ترکئی

06 جولائی, 2021 14:05

پشاور : شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ اس بار بغیر امتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہوگا، ہر صورت امتحانات ہونگے، 10 جولائی سے 10ویں اور 12ویں کا امتحان شروع ہوگا۔

وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں سب سے زیادہ تعلیم متاثر ہوئی۔ اس بار بغیر امتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہوگا، ہر صورت امتحانات ہونگے۔ 12 جولائی سے تعلیمی ادارے کھول رہے ہیں، ایک ہفتہ انروولممنٹ ویک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات میں صرف ویکسین لگانے والے اساتذہ کو ڈیوٹی کی اجازت ہوگی۔ 80 فیصد اساتذہ نے ویکسین لگائی ہے۔ رواں مالی سال میں 95 فیصد بچوں کو فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ تعلیمی اداروں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : میٹرک بورڈ کی بدانتظامی، پرچہ وقت پر نہ پہنچ پایا، واٹس ایپ پر لیک

ان کا کہنا تھا کہ امتحانی ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کی ڈیوٹی کورونا ویکسینشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کی گئی ہے۔ 12 لاکھ بچوں کو فرنیچر کی سہولت مہیا کی جائے گی، جس کے لیئے 3 ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

وزیر تعلیم کے پی نے کہا کہ اس سال 95 فیصد بچوں کو فرنیچر کی سہولت مہیا کرنا ٹارگٹ ہے۔ 3 ہزار اسکول لیڈرز تعینات کئے جارہے ہیں۔ امتحانی ہالز میں کیمرے لگائیں گے۔

شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ ای ٹرانسفر کے ذریعے 3 ہزار درخواستیں موصول ہوئی، 1600 پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ 10 جولائی سے 10ویں اور 12ویں کا امتحان شروع ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top