جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تھائی لینڈ : جنسی مجرموں کے لیے کیمیائی آختہ کاری کا بل پاس ہونے کا امکان

13 جولائی, 2022 12:18

بینکاک : تھائی لینڈ کی اسمبلی میں جنسی مجرموں کے لیے رضاکارانہ کیمیائی آختہ کاری کا قانون پیش کردیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ میں قانون ساز ایک بل کی منظوری کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس کے ذریعے جنسی جرائم سے نمٹنے کے لیے کیمیائی آختہ کاری متعارف کرائی جائے گی۔ بل کے تحت کچھ مجرموں کو قید کی سزا میں کمی کے بدلے طریقہ کار کا انتخاب کرنے کا حق ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : تھائی لینڈ بھنگ کو قانونی قرار دینے والا ایشیاء کا پہلا ملک بن گیا

اس حوالے سے وزیر انصاف سومساک تھیپسوتین نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ قانون جلد منظور ہو۔ میں خواتین کے ساتھ برے کاموں کی خبریں دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتا ہوں۔

اگر منظوری دی جاتی ہے تو تھائی لینڈ ان ممالک کے ایک چھوٹے گروپ میں شامل ہو جائے گا، جو کِیمیائی آختہ کاری کرتے ہیں، ان میں پولینڈ، جنوبی کوریا، روس اور ایسٹونیا کے علاوہ کچھ امریکی ریاستیں شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top