جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹانک : پولیس موبائل پر بم حملہ، 6 پولیس اہکار زخمی، حملہ آور ہلاک

13 دسمبر, 2019 16:23

ٹانک : دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔ حملے میں ایس ایچ او عنایت اللہ سمیت چھ پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگیا۔ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک بھی ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ گومل کی پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم دشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کر دیا۔ حملے میں ایس ایچ او عنایت اللہ سمیت چھ پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: یونیورسٹی روڈ پر لوٹ ماروں کی پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی

پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار شفیق، کانسٹیبل سید الرحمٰن، کانسٹیبل کوثر خان، کانسٹیبل عمر خطاب اور کانسٹیبل عامر نوید شامل ہیں جبکہ راہگیر حبیب اللہ بھی حملے میں زخمی ہوا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کے پاس موجود مزید دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top