جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ حقیقت پسندی سے کام لے تو مذاکرات نتیجہ بخش ہو سکتے ہیں : ایران

02 جولائی, 2022 12:08

تہران : ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اگر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو مذاکرات نتیجہ بخش ہو سکتے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے  نائب وزیر خارجہ اور اعلیٰ مذاکرات کار علی باقری کنی نے بڑی سنجیدگی اور ان سے مکمل ہم آہنگی سے پابندیوں کی منسوخی پر منطقی اور سرگرم مذاکرات کا سلسلہ جاری آگے بڑھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں زلزلے کے باعث پانچ افراد ہلاک اور معتدد زخمی ہوگئے

انہوں نے کہا کہ ہم  قومی طاقت و قوت کی بنیاد پر اور سوچ سمجھ کر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ امریکہ کیجانب سے حقیقت پسندانہ رویہ اپنانے اور ایران کو جوہری معاہدے کے اقتصادی ثمرات ملنے کی ضمانت دینے سے ان مذاکرات کا نتیجہ نکل سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top