جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

طالبان کا روس سے تیل، گیس اور گندم کی سپلائی کا معاہدہ

28 ستمبر, 2022 12:26

کابل : طالبان نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیئے روس کے ساتھ افغانستان کو پیٹرول، ڈیزل، گیس اور گندم کی فراہمی کا معاہدہ کرلیا ہے۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیزی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ طالبان نے افغانستان کو پیٹرول، ڈیزل، گیس اور گندم کی فراہمی کے لیے روس کے ساتھ ایک عارضی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت اپنے تجارتی شراکت داروں کو متنوع بنانے کے لیے کام کر رہی ہے اور روس نے طالبان انتظامیہ کو اجناس کی اوسط عالمی قیمتوں میں رعایت کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوات میں بم دھماکوں میں مطلوب کالعدم تحریک طالبان کا ایک دہشت گرد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے میں روس تقریباً 10 لاکھ ٹن پیٹرول، 10 لاکھ ٹن ڈیزل، 5 لاکھ ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) اور 20 لاکھ ٹن گندم سالانہ فراہم کرے گا۔

یہ اقدام، طالبان کی جانب سے ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل اقتدار میں آنے کے بعد سے کیا جانے والا پہلا بڑا بین الاقوامی اقتصادی معاہدہ ہے، جس سے اسلامی تحریک کی تنہائی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، جس نے اسے عالمی بینکنگ سسٹم سے مؤثر طریقے سے کاٹ دیا ہے۔

افغان تکنیکی ٹیم نے ماسکو میں کئی ہفتوں تک بات چیت کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top