جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سپریم کورٹ : ایف آئی اے کی بھرتی کئے گئے 60 انسپکٹرز سے متعلق عملدرآمد رپورٹ مسترد

20 اپریل, 2021 14:42

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی 1990 میں بھرتی کئے گئے 60 انسپکٹرز سے متعلق عملدرآمد رپورٹ مسترد کردی۔

سپریم کورٹ میں ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس سماعت ہوئی، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر ہم نے رپورٹ جمع کروا دی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ رپورٹ پر ابھی ڈی جی ایف آئی اے کے دستخط کروائیں۔ عدالتی حکم پر ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے رپورٹ پر دستخط کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس سے متاثرہ وکیل کی سپریم کورٹ میں پیشی پر کھلبی مچ گئی

چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سرزنش کردی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے سب کچھ صدراتی آرڈر کے تحت کیا تو عدالتی آرڈر کہاں گیا۔ آپ نے عدالتی حکم کے خلاف سارے لوگ بھرتی کر دیئے۔ ڈی جی ایف آئی اے فیصلہ کریں، عدالتی حکم ماننا ہے یا صدراتی آرڈر۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے صدر کی خدمت کرنی ہے تو جاکر کریں۔ قانون کی خدمت کرنی ہے تو پھر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کروائیں۔ وکیل صاحب ڈی جی ایف آئی اے کے ساتھ بیٹھ کر سارے فیصلے کو دوبارہ دیکھیں۔ ڈی جی صاحب فیصلے کو ایک بار دوبارہ دیکھیں پھر رپورٹ دینی ہے تو دیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کریں۔

عدالت نے ایف آئی اے کی 1990 میں بھرتی کئے گئے 60 انسپکٹرز سے متعلق عملدرآمد رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ایک ہفتے میں نئی عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top