جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 43 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی

15 جنوری, 2020 20:17

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران بھی غیر یقینی صورتحال کے باعث 100 انڈیکس میں 214پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جبکہ 43 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر گرگئی۔

رواں ہفتے کے دوران مسلسل غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، 100 انڈیکس میں آج 214.01 پوائنٹس کی تنزلی دیکھی گئی، جس کے باعث حصص مارکیٹ میں مزید 3 حدیں گر گئیں۔ گرنے والی حدوں میں 43200، 43100، 43000 کی حدیں شامل ہیں

آج پورے کاروباری روز کاروبار میں 0.5 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 99 لاکھ 54 ہزار 170 شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 5 ارب 16 کروڑ 46 لاکھ 88 ہزار 10 روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں اس وقت غیر یقینی صورتحال چھائی ہوئی ہے، ملک میں سیاسی غیر یقینی کے باعث ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پیسے لگانے سے گریزاں ہیں، حکومتی اتحادی جماعتیں ایم کیو ایم، جی ڈی اے، ق لیگ میں اختلافات کے باعث سرمایہ کار دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top