جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسٹیٹ بینک کا غفلت برتنے والے بینکوں کے خلاف تادیبی کارروائیوں کا سلسلہ تیز

12 دسمبر, 2019 11:15

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک نے کھاتے داروں کے کوائف کی تصدیق اور چھان بین میں غفلت برتنے والے بینکوں کے خلاف تادیبی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے آف سائٹ سپرویژن اینڈ انفورسمنٹ ڈپارمنٹ نے ماہانہ ایکشن کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 4 نجی کمرشل بینکوں پر مجموعی طور پر 19 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

مذکورہ بینکوں پر ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے سے 9 کروڑ 18 لاکھ روپے تک کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

بینکوں پر جرمانے عائد کیے جانے کے علاوہ انٹرنل انکوائری، غفلت برتنے والے عملہ کے خلاف کارروائی کرنے کے اور کسٹمرز کے کوائف کی چھان بین اور تصدیق کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top