جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سری لنکا میں حکومت کے خلاف مظاہروں کو روکنے کیلئے ایمرجنسی نافذ

02 اپریل, 2022 15:38

کولمبو: سری لنکا میں سنگین اقتصادی بحران کے باعث حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کو روکنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے صدر نے ملک بھر میں ہنگاموں اور پرتشدد واقعات کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی ہے، دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں معاشی بحران، بھارت سے ایک بلین ڈالر کی مدد کا مطالبہ

سری لنکا میں سنگین اقتصادی بحران کے باعث دواؤ ، ایندھن اور کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں ڈیزل کی قلت ہونے سے 10 گھنٹے روزانہ بجلی بند کی جارہی ہے۔

کولمبو میں سیکڑوں مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے احتجاج کیا اور صدر راجا پکسا سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top