جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جاسوسی غبارے کو چین پر حملے کے بہانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے : وزارت خارجہ

04 فروری, 2023 13:32

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جاسوسی غبارے کے واقعے کو چین کو بدنام کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین نے کبھی کسی خود مختار ملک کی سرزمین اور فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔ امریکہ میں کچھ سیاست دانوں اور میڈیا نے واقعے کو چین پر حملہ کرنے اور اسے بدنام کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دوسرا چینی جاسوسی غبارہ بھی دیکھنے کا دعویٰ، امریکی وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی

وزارت کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر خاص طور پر کچھ غیر متوقع حالات سے پرسکون اور قابل اعتماد طریقے سے نمٹنے کے لیے مواصلاتی ذرائع کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے چینی دورے کی منسوخی کی خبر پر چین نے کہا کہ حقیقتی طور پر نہ تو چین اور نہ ہی امریکہ نے کسی دورے کا اعلان کیا ہے۔ متعلقہ معلومات جاری کرنا امریکہ کا اپنا فیصلہ ہے اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top