جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان کی مشقیں جوہری بلیک میلنگ ہیں : شمالی کوریا

18 اپریل, 2023 13:18

سہہ فریقی مشقوں پر شمالی کوریا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جس نے واشنگٹن پر جوہری بلیک میلنگ کو بڑھانے کا الزام لگایا ہے۔

جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان کی مشترکہ بحری میزائل دفاعی مشقوں کے چند گھنٹوں بعد شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب صدر ری پیونگ چول نے ایک بیان میں انہوں نے اپنے میزائل تجربے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر امریکہ پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ شمالی کوریا کے خود دفاعی اقدام تھا۔ امریکہ علاقائی کشیدگی کو خطرناک سطح پر لے جا رہا ہے، جس میں فوجی مشقوں کے ذریعے شمالی کوریا کے خلاف جوہری حملے اور ہمہ گیر جنگ کی نقل کی گئی ہے۔ انہوں نے اسے جوہری بلیک میلنگ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا نئے قسم کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ، جاپان میں کھلبلی

ان کا کہنا تھا کہ امریکی اسٹریٹجک بمبار طیاروں کی حالیہ تعیناتی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے خلاف امریکی جوہری خطرہ اور بلیک میلنگ اس سطح پر پہنچ چکی ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ ہماری بار بار خبردار کرنے کو نظر انداز کرتا ہے اور جزیرہ نما کوریا کے سیکورٹی ماحول کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات جاری رکھتا ہے، تو ہم ضروری کارروائی کریں گے تاکہ اسے ایک واضح سیکورٹی بحران اور ناقابل تسخیر خطرہ محسوس ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top