جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اب چار سُو تین طرح کے مناظرہیں چھونا،اسکرول اور سوائپ

06 دسمبر, 2021 18:00

چند دن پہلے ہمارا اسمارٹ فون خراب ہوگیا  تھا، اور اتنی برُی طرح خراب ہواکہ آن ہوکر نہ دیا اور جب ٹھیک کرانے کے واسطے دکان پر لے گئے تو دکاندار نے یہ کہا کہ موبائل ڈیڈ ہوگیا ہے اب نہیں چلے گا۔ ہمارا دل بیٹھنے لگا کہ اب کیا ہوگا ، کیونکہ نیا لینے کے لئے گنجائش نہیں تھی سیلری آنے میں بھی2 ہفتے باقی تھے۔

خیر جیسے تیسے ایک 3 ہزاروالا موبائل لیا جس میں بس کال اور میسج کی سہولت تھی تاکہ کم سے کم ضروری کالز اور میسج پر رابطہ ہوسکیں۔خیر ہم اسمارٹ فون سے محروم تھے اور سوشل میڈیا کی دنیا سے بھی۔ کچھ وقت تو بے چین رہا کہ سوشل میڈیا میرے بغیر ویران ہوگا اور ہمارے واٹس اپ کا کیا ہوگا؟ لیکن کر بھی  کیاکرسکتے تھے۔
یہ پڑھیں : ان لفظوں کی تشریح یہ ہے
اب وقت کیسے گزارا جائے سمجھ نہیں آرہا تھا۔تو کتابیں اٹھالی اور یقین جانئے کافی دیر تک مطالعہ کیا اور یونیورسٹی کا وہ زمانہ یاد آگیا جب دوستوں سے کتاب لاکر پڑھتے تھے۔بہرحال سکون آگیا کافی، مگر وقت بہت تھا اب کیا کرنا ہے ۔پودوں پرنظر پڑی بس پھرپودوں کی کانٹ چھانٹ کی  اور ایک خوبصورت شکل میں لےآئے۔ گھر والے ہمار ے ذہنی حالت پر شک کررہے تھے مگر بہت عرصے بعد ہم کھل کر جی رہے تھے۔
کافی گھنٹوں کی محنت کے بعد گھر والوں کے ساتھ بیٹھے اور ایسا بیٹھے کہ باتیں  کافی دیر تک چلتی رہی ۔محسوس ہوا کہ گھر والے بھی اچھے لوگ ہیں مزہ کی کمپنی ہے ہمیں روز بیٹھنا چاہیئے۔پھر اس کے بعد محلے کے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور بچپن میں کھو گئے۔ایک طویل عرصے بعد زندگی کو اسمارٹ فون سے دور ہوکر جیا اور ایسا لطف آیا جس سے میں کئی سالوں سے دور تھا ۔
smart phone addiction urdu blog
آج کے دور کےلوگ توبے وقوف ہے اور فون البتہ اسمارٹ ہے۔ کچھ عرصے پہلے تک تھیوری تھی کہ انسان سماجی جانور ہے مگر آج کے دور کا مشاہدہ کرکے ہم کہہ سکتے ہیں کہ انسان موبائل جانور ہے۔ہم میں سے اکثریت لوگوں کو فبنگ کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔
فبنگ مطلب موبائل اسبنگ یعنی انسانوں کے بجائے فون کو ترجیح دینا۔یہ ایسی بیماری ہے جو امیری غریبی نہیں  دیکھ رہی اور نہ ملک کی سرحدیں دیکھ رہی بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔اس بیماری نے انسانوں کے درمیان عدم اطمینان پیدا کیا ہے جو تعلقات کو کمزور بنا رہا ہے۔
یہ پڑھیں : ماؤں کو اپنی انا ختم کرنا ہوگی 
اس موبائل نے جہاں ہر چیزہمارے ہاتھ میں لے آیا ہے وہیں اس موبائل نے ہم سے بہت کچھ چھین لیا ہے جس کا احساس ہم نہیں کرپارہے ہیں۔ یہ سوشل میڈیا کی دنیا بظاہر بہت بڑی دنیا ہے مگر اس دنیا نے ہم سے بہت قریبی لوگ ہم سے دور کردئیے ہیں ۔ہم سوشل میڈیا کے نشے میں اس قدر دھت ہوگئے ہیں کہ اپنے گھر والوں سے بھی بات چیت سے دور ہوگئے ہیں اور اگر بات چیت کربھی لیں تو موبائل کا استعمال جاری رہتا ہے۔
پہلے گفتگو کو اہمیت حاصل تھی اور یہ ہی گفتگو شخصیت کی پہچان ہوتی ہے مگر اب گفتگو معدوم ہوتی جارہی ہے انسان سماج سے دور ہوتا جارہا ہے۔پہلے بات زبان سے ہوتی تھی اور اب انگلیوں سے ہوتی تھی۔ پچھلے زمانے کی گفتگو میں ادب ملحوظ خاطر رکھا جاتا تھا مگر اب کمینٹ میں کچھ بھی لکھا جاسکتا ہے۔پہلے اچھی بات پر مسکرایا جاتا تھا مگر اب اک کلک کرکے ایموجی کے ذریعے جذبات دکھائے جاتے ہیں۔
smart phone addiction urdu blog
موجودہ دور یا سو کالڈ جدید دور میں اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا نے نہ صرف ہمارے سماجی تعلقات بلکہ خونی تعلقات کو بھی مزید کمزور کردیا ہے۔اب چار سُو تین طرح کے منظر ہیں چھونا،اسکرول اور سوائپ۔ پہلے بڑے کے سامنے ادب سے نظرے جھکتی تھی اب موبائل کے آگے سر خم ہے۔
پہلے کوئی تشریف لاتا تھا تو کھڑا ہوجاتا تھا اور اب کانوں سے ہینڈ فری نکالا جاتا ہے۔اسمارٹ فون نے انسان کواسمارٹ نہیں بنایا بلکہ مجبور بنادیا ہے اور ایسا مجبور کہ اگر نیٹ نہ چلے تو ہم بے چین ہوجاتے ہیں، تازہ تصویر نہ اپلوڈ کرےتو بے تاب ہوجاتے ہیں اور اسٹیٹس پر لائیک کم آئے تو بے قرارہوجاتے ہیں۔
یہ پڑھیں : خیرات دیکھ کر کیجئے 
الغرض مختصر، مان لیا کام کی مجبوری ہے اسمارٹ فون ضروری ہے ۔مگر جب ضروری نہیں تو کچھ اور بھی تو استعمال ہوسکتا ہے  ہاں زبان استعمال ہوسکتی ہے اپنوں سے گفتگو کے لئے، آنکھیں استعمال ہوسکتی ہے کتاب پڑھنے کے لئے، ہاتھ استعمال ہوسکتے ہیں گھر کے کام کاج کے لئے،پیر استعمال ہوسکتا ہے فٹ بال کھیلنے کے لئے۔
بس استعمال کیجئے یہ سب ان کاموں کے لئے یقین جانئے بڑا لطف آئے گا۔وہ کسی موبائل بیزار شخص نے کیا خوب کہا ہے کہ ” آج کے دور کا سکون آف لائن ہونا ہے ” اور یہ واقعتاًسچ ہے۔
نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔


[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top