جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ حکومت کو اپنی گورننس بہتر کرنے کی ضرورت ہے: فواد چودھری

03 اگست, 2021 22:27

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نوازشریف، مریم نواز اور فضل الرحمان جیسے لوگ چاہتے ہیں کہ سسٹم نہ چلے، سندھ حکومت کو اپنی گورننس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کورونا مریض زیادہ ہیں، سندھ حکومت کو اپنی گورننس بہتر کرنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت ہرسیکٹر میں پیچھے ہے، سندھ حکومت اپنے گریبان میں جھانکے، کراچی اور حیدرآباد ویکسی نیشن میں سب سے پیچھے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، وفاقی حکومت کا اختیار ہے کہ صوبوں کو گورننس پر توجہ دلائے، سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی وزیراعظم کی کوشش کا حصہ ہے، سیکڑوں کی تعداد میں آنے والے قیدی معمولی جرائم میں قید تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کی اجازت قطعی طور پر نہیں دی جائیگی: فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو وزیراعظم آزاد کشمیر نے لگایا تھا، پولیس اور بیورو کریسی بھی ن لیگ کی حکومت کے تابع تھی، ان تمام چیزوں کے باوجود ن لیگ نے کہا کہ دھاندلی ہوئی، سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن بڑی چیزوں پر حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھنا چاہیے، نوازشریف، مریم نواز اور فضل الرحمان جیسے لوگ چاہتے ہیں کہ سسٹم نہ چلے، ہمارا مؤقف ہے جو پارلیمنٹ کے اندر لوگ ہیں وہ پارٹی کو لیڈ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ای 8 اور ای 9 سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی کریں گے، نیوی اور فضائیہ کو بھی کہا ہے کہ گرین ایریاز کو خالی کریں، نیشنل پارک میں جہاں بھی کنسٹر کشن ہوگی اسے گرایا جائے گا، تنویر الیاس پی ٹی آئی لیڈر ہونے کے باوجود سینٹورس میں بھی ایکشن کیا گیا، پارلیمنٹ کے اندرموجود لوگوں سے بات کریں گے، باہر بیٹھنے والوں سے نہیں۔ اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر ہماری تجاویز سے اختلاف ہے تو اپنی تجاویز لائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top