جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے اور تفریحی پارکس کل سے بند کرنے کا فیصلہ

14 جولائی, 2021 15:37

کراچی : سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث تعلیمی ادارے اور تفریحی پارکس کل سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کوویڈ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیئے گئے۔

کل رات سے انڈور ڈائننگ بند کردی جائے گی، پہلی سے اٹھویں جماعت کی کلاسز، جبکہ نویں کلاس اور اس سے زائد تعلیمی ادارے سوائے امتحانات کے بند ہوجائینگے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا سے مزید ایک ہزار 980 افراد متاثر

تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے، کینجھر جھیل، سنیما، انڈور جمز اور انڈور کھیل بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا کیسز میں اضافے پر صوبائی ٹاسک فورس نے تشویش کا اظہار کیا۔ سندھ حکومت نے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top