جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور گندم کے بحران کا ذمہ دار وفاق کو قرار دے دیا

18 جنوری, 2020 14:10

کراچی : سندھ حکومت نے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور گندم کے بحران کا ذمہ دار وفاق کو قرار دے دیا۔ صوبائی وزیر نے آٹا مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔

صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو کے مطابق وفاقی حکومت چالیس ہزار میٹرک ٹن گندم پڑوسی ملک کو نہ بھیجتی تو ملک میں بحران پیدا نہ ہوتا۔ قیمتوں میں اضافے کا سبب معاشی پالیسیاں ہیں۔

اسماعیل راہو نے صوبے میں آٹا مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف تمام ڈپٹی کمشنرز کو کاروائی کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آٹے کا بحران، ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

انہوں نے ہدایت دی کہ ڈسٹرکٹ کمشنر حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر سمیت تمام ڈویژن میں آٹا مہنگا فروخت کرنے والی ملوں اور دکان داروں کے خلاف کارروائی کریں۔

صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ فلور ملز مالکان کو آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کراچی میں آٹے کی سرکاری قیمت پینتالیس روپے فی کلو ہے، اگر فلور مل مالکان اور دکان داروں نے سرکاری قیمت پر عمل نہ کیا تو ملیں اور دکانیں سیل کی جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top