جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شیری رحمان کا 3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضانے پر تشویش کا اظہار

13 فروری, 2021 11:20

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ 3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا اس نااہل حکومت کی جوابدہی نہیں بنتی؟

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے بلوں میں 6 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا۔ کیا اس حکومت کا کوئی احتساب کرنے والا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں : نیپرا کی بجلی ایک روپے 95 پیسے مزید مہنگی کرنے کی منظوری

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں تو سموسے کی قیمت میں اضافے پر بھی عدالت نوٹس لیتی تھی۔ موجدہ حکومت ہر روز منی بجٹ پیش کر رہی۔ کیا اس نااہل حکومت کی جوابدہی نہیں بنتی؟ حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی قیمت عوام کو ادا کرنی پڑ رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے عوام کی چیخیں نکال رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی قسط حاصل کرنے کے لئے روز قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں۔ مہنگائی کی سونامی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top