مقبول خبریں
شہروز سبزواری اور سائرہ نے علیحدگی کا اعلان کردیا
کراچی: اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ یوسف نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔
شہروزسبزاواری اور ان کی اہلیہ سائرہ کے حوالے سے گزشتہ کچھ عرصے خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔
ان خبروں کے منظرعام پر آنے کے بعد شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا تھا کہ میں اورسائرہ ہمارے رشتے میں موجود اختلافات کی وجہ سے کچھ عرصے سے ساتھ نہیں رہ رہے لیکن ہمارے درمیان طلاق نہیں ہوئی ہے۔ ہم کچھ وقت تک الگ رہ کر اپنے رشتے کو ایک موقع اور دینا چاہتے ہیں۔
تاہم گزشتہ روز شہروز سبزواری اور سائرہ نے سوشل میڈیا پر اپنی علیحدگی کی باقاعدہ تصدیق کردی۔
دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ ایک ہی وقت میں ایک جیسا پیغام شیئر کیا۔ پیغام میں درج تحریر کے مطابق دونوں نے ذاتی اختلافات کے باعث اپنی شادی کو باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔
View this post on Instagram
دونوں نے مزید لکھا کہ ہمارے لیے یہ مشکل وقت ہےلیکن ہم امید کرتے ہیں کہ ہم دونوں اپنی بیٹی کے لیے بہترین والدین بنیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی کو انجوائے کرے اور زندگی میں محبت اور عزت حاصل کرے۔
اس کے علاوہ دونوں نے میڈیا اورعوام سے درخواست کی کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی اورنجی زندگی کا خیال رکھا جائے۔ شہروز سبزواری اور سائرہ 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کی ایک بیٹی نورے ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی وجہ ماڈل و اداکارہ صدف کنول کو قرار دیا جارہا تھا اور لوگوں کا کہنا تھا کہ شہروز اور صدف کنول کے درمیان تعلقات کی وجہ سے سائرہ اور شہروز کے درمیان علیحدگی ہوئی تاہم شہروز سبزواری نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے اور صدف کے درمیان کسی قسم کے تعلقات نہیں ہیں۔