جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز شریف کو غلط فہمی ہوئی ہے کہ برطانیہ میں مرضی کا فیصلہ لے گا: عمران خان

12 نومبر, 2022 17:11

لالہ موسیٰ: عمران خان کا کہنا ہے کہ باہر بیٹھا چوروں کا ٹبر ملک کے اہم فیصلے کررہا ہے، شہباز شریف کو غلط فہمی ہوئی کہ برطانیہ میں مرضی کا فیصلہ لے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھ کر ملک کے اہم فیصلے کیے جارہے ہیں، باہر بیٹھ کر ایک مفرور شخص ملک کے فیصلے کررہا ہے، وہ شخص ملک سے جھوٹ بول کر باہر بھاگا تھا، اسحاق ڈار بھی ملک سے باہر بھاگ گیا تھا، اسحاق ڈار کو این آر او ملا تو پھر پاکستان واپس آیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھا چوروں کا ٹبر ملک کے اہم فیصلے کررہا ہے، کسی مہذب ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ مفرور فیصلے کریں، شہباز شریف کو غلط فہمی ہوئی کہ برطانیہ میں مرضی کا فیصلہ لے گا، شہباز شریف پر ڈیلی میل نے چوری کا سنگین الزام لگایا ہے، برطانیہ کی عدالت اب شہباز شریف سے سوال کررہی ہے، شہباز شریف کو نہیں پتا کہ اس بار وہ کہاں پھنسا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ ترقی نہیں کر سکتا: عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ کوئی معاشرہ اور ملک انصاف کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ملک ایسے ایشین ٹائیگر نہیں بنے گا، لاہور پیرس نہیں بنے گا، اوورسیز پاکستانی اس لیے سرمایہ کاری نہیں کرتے کیونکہ تحفظ نہیں ملتا، ملک میں انصاف کا نظام قائم ہوگا تو ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سربراہوں کے پیسے اور جائیدادیں باہر ہیں، ملک کے سربراہ چوری کا پیسہ باہر بھیج رہے ہیں، چور حکمران دوسروں کو کہتے ہیں کہ اپنا پیسہ ملک میں لاؤ، حکمران چوری کا پیسہ اس لیے باہر بھیجتے ہیں کہ قوم سوال نہ کرسکے، ان کو ملک میں پیسہ لانا ہوتا ہے تو پاپڑ والے کا نام استعمال کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے دور حکومت میں معیشت درست سمت میں جارہی تھی، میری حکومت جانے کے بعد معیشت کا کیا حال ہوگیا، معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے، سردیوں میں گیس کی قلت ہوگی، ہمارے دور میں بھی آئی ایم ایف تھا، کورونا سے عالمی مہنگائی تھی، تمام معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دیا تھا، آج 6 ماہ میں دیکھیں ملک کہاں کھڑا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کیلئے قرضے لینے پڑتے ہیں، کیا ملک چلانے کا یہ طریقہ ہے کہ سوال اٹھانے پر منہ بند کردو، ارشد شریف کو جس طرح قتل کیا گیا قوم کو سخت تشویش ہے، اعظم سواتی کو بلیک میل کرنے کیلئے ذاتی ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top