جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہباز شریف کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ اپوزیشن لیڈر رہیں: فرخ حبیب

28 جون, 2021 11:59

اسلام آباد: فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ اپوزیشن لیڈر رہیں، ان کو سب سے بڑی رکاوٹ وزیراعظم نظر آتے ہیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف خوس دوسروں کو نصیحت، خود میاں فصیحت بنے ہوئے ہیں، ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ اپوزیشن لیڈر رہیں، ان کو اصلاحات، صاف شفاف انتخابات میں کوئی دلچسپی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے سکوک بانڈز کے لیے آٹھ بار قومی اثاثے گروی رکھے : فرخ حبیب

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا تھا میں گارنٹر ہوں، نوازشریف کو واپس لاؤں گا، ان کو سب سے بڑی رکاوٹ وزیراعظم نظر آتے ہیں، یہ عدالتی فیصلوں کو بھی نہیں مانتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف متحدہ بانی تو بن سکتے ہیں، نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتے اور مریم نواز نواز شریف کی واپسی کا کہہ رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top