جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغانستان کیخلاف سیریز :پی سی بی نے کوچز کا اعلان کردیا

15 مارچ, 2023 13:33

افغانستان کیخلاف سیریز :پی سی بی نے کوچز کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کےخلاف سیریز کیلئے کوچز کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق افغانستان کیخلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عبدالرحمان قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ عمرگل بولنگ اور محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے ۔

اس سیریز میں عبدالمجید فیلڈنگ کوچ ، منصور رانا ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

یہ پڑھیں : کرکٹر شاداب خان کا قومی ٹیم کی کپتانی ملنے پر بیان سامنے آگیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top