جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

طیارے کی ضبطگی : پی آئی اے اور ملائشین کمپنی میں رقم کی ادائیگی پر معاملات طے

23 جنوری, 2021 12:02

لندن : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن اور ملائشین کمپنی میں پوری رقم کی ادائیگی پر معاملات طے پاگئے۔

لندن کی ہائیکورٹ میں پی آئی اے طیارے کی ضبطگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ قومی ایئر لائن کی وکالت ارین ہچنز نے کی۔

کمپنی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وباء کے بعد انڈسٹری کی زبوں حالی پر اوور ہیڈ چارجز کم کیے جائیں۔ 5 لاکھ 80 ہزار ڈالر ادا نہ کرنے پرعدالت جانا پڑا۔ تنازعے کے دوران کوالالمپور میں نیا کیس دائر کرکے لیزنگ کمپنی نے طیارہ ضبط کرایا۔

یہ بھی پڑھیں : ملائشیاء میں پی آئی اے کا طیارہ لیز کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث ضبط

پی آئی اے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پی آئی اے ملائشین کمپنی پیریگرین ایسوسی ایشن کو سات ملین ڈالر ادا کرچکی ہے۔ طیارے کو برطانیہ میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود ضبط کرایا گیا۔

پوری رقم کی ادائیگی پر دونوں فریقین میں معاملات طے پاگئے۔ لندن ہائی کورٹ نے مقدمے کی سماعت وکیل استغاثہ کی استدعا پر برخاست کردی۔

واضح رہے کہ لیزنگ کمپنی نے گزشتہ برس 9 ملین ڈالر کے حصول کے لیے لندن ہائیکورٹ میں کیس دائر کررکھا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top