جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : مسافروں میں منکی پاکس کو روکنے کیلئے اسکریننگ کا آغاز

24 مئی, 2022 14:30

کراچی : شہر میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں منکی پاکس کی ممکنہ موجودگی کے لئے اسکریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یورپ اور امریکہ سمیت منکی پاکس کی موجودگی کے حامل ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکرینگ جاری ہے، جس کے لیئے کراچی ایئر پورٹ پر بھی کورونا وباء کی طرز پر خصوصی کاونٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔

کاونٹرز پر تھرمل گن کے ذریعے مسافروں میں تیز بخار کی موجودگی چیک کی جا رہی ہے۔ عملہ پی پی ایز کٹ اور ماسک سمیت حفاظتی اقدامات کے ساتھ اسکریننگ میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : منکی پوکس کی ایک سے دوسرے انسان میں منتقلی کو روکا جاسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

ڈاکٹر ظفر مہدی کا کہنا ہے کہ ممکنہ مریضوں کو ائرپورٹ کی حدود میں وفاقی ہیلتھ اسٹبلشمنٹ کے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ گزشتہ رات سے اب تک کسی مسافر میں منکی پاکس کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی ہے۔ 16 بیڈز پر مشتمل اسپتال میں منکی پاکس کے علاج و معالجے کے لئے تمام انتظامات موجود ہیں۔ صوبائی محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سرکاری اسپتال منتقلی کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top