مقبول خبریں
سعودی حکومت کی جانب سے حج کی تمام تیاریاں مکمل، چیک پوسٹیں فعال
مکہ: حج سیکیورٹی فورس کمانڈر کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت اور انتظامیہ نے حج کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مختلف ملکوں کے شہری محدود تعداد میں حج اداکریں گے اور اس دوران سعودی یا غیرملکیوں کو بغیراجازت حج مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مکہ کے اطراف تمام چیک پوسٹ فعال کردی گئی ہیں اور حج سیکیورٹی فورس ضرورت پر بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن یا بعض شاہراہیں بند کرسکتی ہے۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ بغیرحج اجازت نامہ کے لے جانے والی ٹرانسپورٹ کمپنی پر جرمانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار سعودی حکومت نے حج کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مختلف ملکوں کے شہر محدود تعداد میں حج ادا کریں گے۔