جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعودی عرب نے ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا : ترک وزیر داخلہ

27 مارچ, 2020 10:16

انقرہ : ترکی نے الزام لگایا ہے کہ سعودی عرب نے ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

غیرملکی جریدے اناڈولو کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے بہت بڑی تعداد میں عمرہ زائرین کو کورونا وائرس کے باوجود اپنے اپنے ممالک بھیج دیا اور ان کی بیماری کو چھپایا۔

ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے کہا ہے کہ عمرے کے دوران زائرین میں کورونا وائرس کی موجودگی کو چھپانے کی یہ حرکت پوری دنیا اور مسلم ممالک کے لیے خطرناک ہے۔ سعودی عرب نے بڑے پیمانے پر کیسوں کو چھپا کر وائرس پھیلانے میں اہم مدد فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کا ایک بار پھر چین پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام

ترکی کے وزیر داخلہ نے عمرے سے واپس آنے والے ترک شہری میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کے مثبت ہونے کی بھی تصدیق کی ہے اور کہا کہ حیرت انگیز طور پر سعودی انتظامیہ نے ترک حکام اور دیگر اسلامی ممالک کے حکام کو عمرہ کرنے والے زائرین میں کورونا وائرس کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی اور غفلت اور غیر سنجیدگی کی بنا پر اس وقت بہت سے اسلامی ممالک کو اس مہلک وائرس کا نشانہ بنادیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top