جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعودی عرب نے اسرائیل سمیت تمام ممالک کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

15 جولائی, 2022 15:24

ریاض : سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود استعمال کرنے والے تمام جہازوں پر سے پابندیاں ہٹا رہا ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ سعودی شہری ہوابازی کی اتھارٹی نے تمام ہوائی جہازوں کے لیے مملکت کی فضائی حدود کھولنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے، جو اوور فلائنگ کے لیے اتھارٹی کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ شاہی خاندان کی کوششوں کی تکمیل کے لیے کیا گیا ہے، جس کا مقصد تین براعظموں کو جوڑنے والے ایک عالمی مرکز کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مستحکم کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حج زائرین کو آسانیاں مہیاء کرنے پر فخر ہے : سعودی فرمانروا شاہ سلمان

امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں سے وہ سیدھا سعودی عرب جائیں گے۔ وہ امریکہ کے پہلے صدر ہوں گے، جو کسی عرب ریاست میں ایسی ملک سے براہ راست پرواز کریں گے، جسے وہ تسلیم نہیں کرتی۔

اسرائیل کے لیے واشنگٹن کے سابق سفیر ڈین شاپیرو نے کہا کہ ڈی فیکٹو حکمران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تحت اسرائیل کے بارے میں "سعودی سوچ میں ایک بڑی تبدیلی” آئی ہے، جن سے بائیڈن کی جمعہ کو ملاقات متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور کچھ حد تک خود بادشاہ نے بھی اشارہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے کو مثبت سمجھتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top