جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سرگودھا : پرانی رنجش، 44 سالہ خاتون کی نعش، قبر سے نکال کر سڑک پر پھینک دی گئی

14 اپریل, 2022 15:02

سرگودھا : بے حسی اور ظلم و بربریت کی انتہاء ہو گئی، پرانی رنجش کی بناء پر 44 سالہ خاتون کی نعش کو قبر سے نکال کر سڑک پر پھینک دیا گیا۔

تھانہ بھاگٹانوالہ کی نواحی علاقے لقمان میں 44 سالہ خاتون کی نعش کو پرانی رنجش اور فاتحہ پڑھنے کی اجازت نہ دینے پر قبر سے نکال کر سڑک پر پھینک دی گئی۔ پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں : ناظم جوکھیو قتل : جام عبدالکریم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم

پولیس کے مطابق پروین بی بی کو چھ روز قبل وفات پر لعل شاہ قبرستان میں دفن کیا گیا تھا۔ ملزمان نے پرانی رنجش پر سفاکانہ اقدام اٹھایا۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ افطاری کے بعد قبرستان فاتحہ پڑھنے گیا تھا۔ ملزم سفید کپڑے میں نعش لئیے موٹر سائیکل پر گزر رہا تھا۔ متوفیہ کی قبر پر پہنچے تو قبر خالی اور مردہ غائب تھا۔ ملزمان کا پیچھا کیا تو دوکلو میٹر دور خاتون کی کفن لپٹی نعش ملی۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ کی نعش لواحقین کے حوالے کر دی، جس کے بعد دوبارہ نماز جنازہ پڑھائی گئی اور پھر تدفین کردی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top