جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس : فوج کیخلاف جعلی خبر دینے پر 15 سال قید کی سزا تجویز، سوشل میڈیا پر پابندی

05 مارچ, 2022 13:24

ماسکو : روس میں فوج کے خلاف جعلی خبریں دینے پر 15 سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر پابندی لگا دی گئی۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک قانون پر دستخط کیے، جس کے تحت روسی فوج کے بارے میں جعلی خبروں کے لیے 15 سال تک قید کی سزا متعارف کرائی گئی ہے۔

مذکورہ بل میں فوج کے بارے میں جان بوجھ کر غلط معلومات شائع کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت سزائیں اور جرمانے تجویز کیئے گئے ہیں۔

میڈیا واچ ڈاگ نے کہا ہے کہ روس نے بی بی سی اور دیگر آزاد میڈیا ویب سائٹس تک رسائی کو محدود کر دیا ہے اور سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی فیس بک کو بلاک کر دیا ہے، جبکہ ٹوئٹر کو بھی محدود کردیا گیا ہے۔  روسی میڈیا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے فراہم کردہ معلومات شائع کریں۔

یہ بھی پڑھیں : روس کا یوکرین کے جوہری پاور پلانٹ پر حملہ، دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

ماسکو کی جانب سے یوکرین میں جنگ کی رپورٹنگ کو سنسر کرنے والے سخت قانون کی منظوری کے بعد بی بی سی سمیت آزاد میڈیا فرموں نے ملک میں کام معطل کر دیا ہے۔

ماسکو نے بارہا اصرار کیا ہے کہ یوکرین کے تنازعے کے لیے ’جنگ‘ کی اصطلاح استعمال نہ کی جائے بلکہ اسے ’خصوصی فوجی آپریشن‘ لکھا، کہا اور پڑھا جائے۔

ایک روسی ٹیلی ویژن کے پورے عملے نے اپنے آخری ٹیلی کاسٹ میں ’’نو ٹو وار‘‘ کا اعلان کے ساتھ براہ راست نشریات کے دوران استعفیٰ دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق، یہ فیصلہ روسی حکام کی جانب سے چینل کے خلاف یوکرین جنگ پر کی جانے والی کوریج پر کارروائی کے نتیجے میں کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top