جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بہت مشکل حالات میں ملک چلارہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

29 جون, 2021 12:35

ناران: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے سے سیاحت میں اضافہ ہوا ہے، بہت مشکل حالات میں ملک چلارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا ناران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاحت کے لیے سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے، سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں، دہشت گردی پر قابو پانے سے سیاحت میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا پاکستان چھوڑ کر جانا ہے جس پر آنے والی نسلیں ہمارا شکریہ ادا کریں: وزیراعظم

عمران خان کا کہنا تھا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق کے پی میں غربت میں تیزی سے کمی ہوئی، پوری دنیا میں سیاحت ایک سائنس ہے، پاکستان میں ابھی تک سردی کے موسم کی سیاحت پر توجہ نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کی وجہ سے سیاحت کے شعبے میں اضافہ ہوا ہے، خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں مزید نئے سیاحتی مراکز کی ضرورت ہے، بہت مشکل حالات میں ملک چلارہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top