جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کرائے کے ترجمان زبان چلانے کے بجائے میٹرو بسوں چلائیں : مریم اورنگزیب

15 جولائی, 2021 13:45

لاہور : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ میں میٹرو بس خراب ہونے کا پانچواں واقعہ نااہلی کی انتہاء ہے، کرائے کے ترجمان زبان چلانے کے بجائے میٹرو بسوں چلائیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جو نواز شریف اور شہباز شریف کے بنائے ہوئے منصوبے نہیں چلا سکتا وہ ملک کو تباہ ہی کرے گا۔ میٹرو بسوں اور اسٹیشن کی مرمت اور دیکھ بھال میں مجرمانہ لاپرواہی اور نااہلی قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے اپنے ماتھے پر اسٹیبلشمنٹ کا ٹھپہ لگوالیا ہے: مریم نواز

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں میٹرو بس خراب ہونے کا پانچواں واقعہ نااہلی کی انتہاء ہے۔ شہباز شریف کی بنائی میٹرو بس کو جنگلہ بس کہہ کر بدنام کرنے والا اسے چلانے کی اہلیت بھی نہیں رکھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ 126 ارب کے بی آر ٹی پشاور کے کھڈے کھودنے والے کو عام لوگوں، طالب علموں اور خواتین کو روز مرہ سفر میں تکالیف کا احساس نہیں ہوسکتا۔ عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان زبان چلانے کے بجائے میٹرو بسوں چلائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top