جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

9 نشستوں میں ضمنی انتخابات فوری روکنے کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

10 اگست, 2022 14:17

اسلام آباد : پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے 9 نشستوں میں ضمنی انتخابات چیلنج کرنے کے کیس کی قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ مجھے قانونی وضاحت بتائیں، جس کی وجہ سے اسٹے مانگ رہے ہیں۔ آپ کیا چاہتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے: وسیم اختر

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کو 9 نشستوں پر الیکشن کرانے سے روکا جائے۔ 123 استعفی ہم نے دئیے ہیں۔ سب پر الیکشن کرایا جائے 9 پر نا ہو۔ عدالت نے کہا کہ 16 اگست کے لیے آپ کا کیس رکھا ہوا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کرلیا، کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top