جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں کورونا سے ریکارڈ 75 اموات

02 دسمبر, 2020 09:19

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس دن بہ دن پاکستانیوں کے خطرناک ثابت ہوتا جارہا ہے، ریکارڈ 75 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس میں مبتلاء ریکارڈ 75 افراد اپنی جان سے چلے گئے، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 8 ہزار 166 تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں : کابینہ اجلاس؛ کورونا ویکسین کیلئے 150 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کرنے کی منظوری دیدی گئی

پاکستان میں کورونا کے مزید 2 ہزار 829 کیسز رپورٹ ہوئے، وائرس سے متاثرین کی کُل تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 313 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار 780 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 79 افراد کورونا سے صحت یاب ہوگئے، اب تک ملک بھر میں 3 لاکھ 45 ہزار 365 متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top