جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

رینجرز اور پولیس کی مختلف کارروائیاں، کالعدم تنظیم کا کمانڈر اور دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

08 فروری, 2023 11:07

کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں ڈکیت گروہ کے دو کارندوں اور کالعدم تنظیم کا ایک غیر ملکی کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔

رینجرز اور پولیس نے جنجال گوٹھ سپر ہائی وے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے گلشن معمار سے سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں خوف کی علامت بننے والے ڈکیت گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان نے حالیہ وارداتوں میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر چار شہریوں کی جان لی اور ایک کو زخمی کیا۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ لوٹ مار کے دوران قتل اور اقدام قتل کی وارداتیں ہنگورہ گوٹھ، فقیرہ گوٹھ، جنجال گوٹھ میں کیں۔ ملزمان عالم خان محسود اور عادل محسود سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

ملزمان کے گروہ کا سرغنہ شمس محسود عرف صُلّے وارداتوں کے لیئے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹرسائیکلیں ٹھکانے لگانے کا کام کرتا ہے۔ ایک کارندہ بلال افغانی 26 دسمبر کو رینجرز کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا تھا۔ دسمبر 2022 سے تین سو سے زائد وارداتیں کر چکے ہیں۔

دوسری طرف پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کراچی کے کورنگی انڈسڑیل ایریا میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار کرلیا گیا ہے، جس سے ایک پستول بھی برآمد کی گئی ہے۔

ملزم عبدالمالک حوالہ ہنڈی کا کام بھی کرتا تھا، جس کی شہریت افغانستان کی ہے اور وہ کراچی میں مقیم ہے۔ گرفتار ملزم اب تک لاکھوں روپے حوالہ ہنڈی کے ذریعے افغانستان بھیج چکا ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے، مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top