جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والا کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

08 اکتوبر, 2021 13:31

کوئٹہ سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے جبل نور بس اڈہ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

دہشت گرد ہارون کے قبضے سے اسلحہ میں دو عدد ہینڈ گرنیڈ، دو ہزار 250 گرام دھماکہ خیز مواد، دو عدد ڈیٹونیٹر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

دہشتگرد کو ژوب سے کوئٹہ آتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ دہشتگرد ہارون سیکیورٹی فورسز اور حکومتی تنصیبات پر حملے میں ملوث ہے، جس کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top