جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی کا آزادی لانگ مارچ آج اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا

25 مئی, 2022 09:44

پشاور : پی ٹی آئی کا آزادی لانگ مارچ کا مرکزی قافلہ موٹر وے ٹول پلازہ سے دن 12 بجے روانہ ہو گا، جس کی قیادت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کریں۔

کارکنان موٹروے پر جمع ہو کر عمران خان کے آزادی لانگ مارچ کے ساتھ روانہ ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر صوبائی وزراء و ارکین بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے، جو اپنے حلقوں سے کارکنان کو قافلے میں شامل کریں گے۔

ضلع خیبر، مہمند اور پشاور کے قافلے پشاور سے اکھٹے روانہ ہوں گے، نوشہرہ اور چارسدہ کے قافلے چارسدہ انٹر چینج پر پہنچ کر عمران خان کا استقبال کریں گے۔

علی امین گنڈا پور اور ایم پی ایز و ایم این ایز کی قیادت میں ڈی آئی خان، ٹانک جنوبی وزیر ستان کے قافلے ہکلہ انٹرچینج پہنچیں گے۔ ملاکنڈ، سوات، چترال، دیر، چکدرہ، بونیر، باجوڑ کے قافلے صوابی انٹر چینج پر شامل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ پیپلز سیکریٹریٹ روڈ بند، لائنز ایریا میں رکاوٹیں

مشاق غنی کی قیادت میں ہزارہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، تورغر کوہستان اور کوہ پالس کے قافلے برہان انٹر چینج آئیں گے۔ اورکزئی، کرم، ہنگو اور کرک کے کارکنان بھی وزراء، ایم پی ایز اور ایم این ایز کی قیادت میں روانہ ہونگے۔

قافلوں میں عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حلیم عادل شیخ، شاہ فرمان، پرویز خٹک، محمود خان، اسد قیصر، شہرام ترکئی، عاطف خان سمیت دیگر مرکزی قائدین بھی ہمراہ ہوں گے۔

سیکریٹری اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ راستے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت نے کوئی رکاوٹ ڈالی تو کارکن اسے توڑ ڈالیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top