جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی

16 جون, 2021 12:40

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی کیلئے درخواست جمع کرادی۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے مبینہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی کے لیئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ کتاب لگنے سے ملیکہ بخاری کی آنکھ زخمی

درخواست کے مطابق دونوں جماعتوں کے بینک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔ اکبر بابر کو بھی پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اکبر بابر کیس کی طرز پر ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن فنانشل ماہرین کے ہمراہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top