جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کی 7 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

29 مارچ, 2023 11:35

لاہور : عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کی 7 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں کنال روڑ جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ آٸین ٹوٹنے نہیں دے گی، یہ عمران خان کو نہیں سنبھال پا رہے : اسد عمر

اسد عمر نے بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے عبوری ضمانت کی دوبارہ درخواست دائر کی۔ اسد عمر حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کی 7 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز پیش نہ ہونے پر عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی تھی۔ اسد عمر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ شادمان میں مقدمات درج ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top