جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے حکومت کو کل تک کی مہلت

27 مارچ, 2023 11:14

اسلام آباد : عدالت نے عمران خان کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو کل تک کے لیئے مہلت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

عمران خان کی جانب سے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے لئے پارکنگ بھی بند کردی گئی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہی کے مؤکل نے آج ہائی کورٹ ضمانت کے لئے آنا ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ کالے کورٹ والوں کو استثنیٰ دیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وہ کنٹینرز میں خود پاس کرکے عدالت پہنچ آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں اس کی قسمت میں تباہی ہے: عمران خان

فیصل چوہدری نے وزیر داخلہ کے گزشتہ روز انٹرویو کا حوالہ دیا، جس پر عدالت نے کہا کہ باقی چیزوں کو ابھی چھوڑیں۔ آپ کی درخواست پر نوٹسز جاری کیے تھے۔ عدالت نے اسٹیٹ کونسل زوہیب گوندل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مقدمات سے متعلق استفسار کیا۔

عدالت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے ہمارا دائر اختیار ہے، اسی وجہ سے ہم نے نوٹس کیا۔ اسلام آباد کی حد تک ہم نے مقدمات بارے تفصیلات فراہمی کی ہدایت کی تھی۔ اسٹیٹ کونسل زوہیب گوندل نے کہا کہ ایک دو دن تک مقدمات کی تفصیلات عدالت کو فراہم کریں گے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ نے ٹی وی انٹرویو میں میرے مؤکل کو ڈائرکٹ دھمکی تھی۔ 143 مقدمات درج کئیے گئے اور مزید بھی درج ہونے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ خالی آرڈر میں نہیں دے سکتا، ان کو تفصیلات جمع کرنے دیں۔ آپ کی اپنے استدعا پر اگر میں جاؤں تو مسئلہ ہوگا۔ آپ نے کہا ہمیں غیر قانونی مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔ کہا میں آرڈر کردوں کہ غیر قانونی نہیں بلکہ قانونی گرفتار کریں۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی ہدایات لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top