جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کا وزیراعظم سلیکٹڈ، نالائق اور بزدل ہے، جو کشمیر کیلئے بات نہیں کرسکتا : بلاول

08 جولائی, 2021 16:17

مظفرآباد : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم بزدل ہے، جو کشمیر کیلئے بات نہیں کرسکتا، کہتا ہے کہ میں کیا کروں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حویلی کہوٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے آپ کے پاس آیا ہوں۔ بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ عوام کے درمیان ہوں۔ پیپلزپارٹی کے خاتمے کی بات کرنیوالے یہاں عوام دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کشمیریوں کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتے تھے۔ شہید بھٹو نے کہا تھا کشمیر کے لیے ہزار سال جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے۔ قائد عوام نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وزیراعظم سلیکٹڈ اور نالائق ہے۔ پاکستان کا وزیراعظم بزدل ہے جو کشمیر کیلئے بات نہیں کرسکتا۔ کشمیر پر حملہ ہو تو وزیراعظم کہتے ہیں میں کیا کروں۔ وزیراعظم میں کشمیر کے لیے بات کرنے کی ہمت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مرتضیٰ وہاب کو ایڈمسنٹریٹر کراچی لگانے کا فیصلہ

بلاول بھٹو زرداری نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم تاریخی حملے کے ردعمل میں کہتے ہیں کہ شاہراہ کو سرینگر کا نام دیتے ہیں۔ ہمارا وزیراعظم کشمیر کے معاملے میں ناکام رہا ہے۔ وزیراعظم کشمیری بہن بھائیوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ محترمہ کہتی تھیں جہاں کشمیری کا خون گرے گا وہاں میرا خون گرے گا۔ حویلی کے عوام کا ایک ہی نعرہ ہے،

کشمیر کا سودا نا منظور۔  ہم کشمیری عوام کی ڈکٹیشن کے علاوہ کسی کی نہیں مانیں گے۔ ہم دہلی اور اسلام آباد کی ڈکٹیشن بالکل نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا وزیراعظم نہیں چاہتے جو اسلام آباد میں بیٹھ کر مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگتے ہیں۔ مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والی صرف ایک ہی جماعت ہے وہ پیپلزپارٹی ہے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کبھی پاکستان کا سودا نہیں کرے گی۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے خوشیاں اُن کے ساتھ منائیں اور دُکھ آپ کے ساتھ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کبھی کشمیر کا سودا نہیں کر سکتی۔ پیپلز پارٹی کے دور میں سب سے زیادہ روزگار ملا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ملازمین تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top