جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

صدارتی آرڈیننس : مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے، قوم تیاری کرلے : مریم اورنگزیب

20 مارچ, 2021 15:00

اسلام آباد : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 6 روپے فی یونٹ اضافہ قوم کو زندہ درگور کرنا ہے، مہنگائی کا سیلاب عظیم آنے والا ہے، قوم تیاری کرلے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور کرائے کے ترجمان جھوٹ کا ڈھول پیٹنا بند کریں۔ پہلا وزیراعظم ہے، جو آرڈیننس کے ذریعے عوام اور ملک پر ڈاکے ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ میں ووٹ چوری کے لئے آرڈیننس کے بعد عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے آرڈیننس لایا جارہا ہے۔ ہر ہفتے بجلی کی قیمت بڑھانے کو قانونی شکل دینا بے حسی کی انتہاء ہے، آرڈیننس کے چور دروازے سے بجلی کی قیمت میں کم ازکم 6 روپے فی یونٹ اضافہ قوم کو زندہ درگور کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی نے صدارتی آرڈیننس کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی نجکاری کردی ہے۔ ملک میں مہنگائی کا سیلاب عظیم آنے والا ہے، قوم تیاری کرلے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹ کا ڈھول پیٹنے کے بجائے 100 روپے کلو فروخت ہونے والے آٹے، چینی، دو ماہ میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 16 سے 20 فیصد مزید اضافے پر غور کریں۔ آٹا، چینی، دال، گھی، پیٹرول، گیس، دوائی کے بعد 884 ارب کا بجلی کا نیا بم غریبوں پر گرنے والا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top