مقبول خبریں
مفتی منیب الرحمان و علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاریاں
کراچی : پولیس نے مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاریاں شروع کردیں۔
تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے معاملے میں مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاریاں شروع کردیں گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک لبیک کے ساتھ سمجھوتے کے بعد مخدوش صورتحال کا خاتمہ ہوا : راجہ بشارت
ضلع ایسٹ کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کیلئے تفصیلات طلب کرلیں گئیں۔ لسٹ میں غلام غوث بغدادی، ریحان امجد نعمانی، علی محمد اسلم اور عامر چھوٹانی کا نام شامل ہیں۔
فہرست میں شامل افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کیلئے سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔ پولیس کی جانب سے دستاویزات مکمل کرکے سی ٹی ڈی کو بھجوائی جارہی ہیں۔