جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی پی رہنماؤں کے خلاف اثاثے ظاہر نہ کرنے کے کیس میں فیصلہ محفوظ

06 دسمبر, 2019 11:13

کراچی : پی پی رہنماؤں فریال تالپور، منظور وسان، سہیل انور سیال اور دیگر پر دبئی کے اقامے ظاہر نہ کرنے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت اقامہ کیس اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ فریال تالپور، ناصر شاہ، منظور وسان اور دیگر کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

کیس میں فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلیئے، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ جو فریق تحریری دلائل دینا چاہے، وہ ایک ہفتے میں جمع کرادے۔

پپیلر پارٹی رہنماء فریال تالپور، منظور وسان، سہیل انور سیال اور دیگر پر دبئی کے اقامے ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آمدن سے زائد اثاثے، شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع

پی پی لیڈران کے خلاف دائر درخواستوں میں موقف ہے کہ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی میں مکمل اثاثے بھی ظاہر نہیں کیے۔

درخواست گزاروں نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کے اقامے اور اہم شواہد بھی عدالت میں پیش کیئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top