جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیپلز پارٹی کا جمعے کو جشن فتح و آئین منانے کا فیصلہ

12 اپریل, 2022 09:56

کراچی : پیپلز پارٹی نے شہر قائد میں اپنی عوامی طاقت دکھانے کے لیئے جشن فتح و آئین منانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس صدر سعید غنی کی زیر صدارت ہوا، جس میں کراچی ڈویژن نے 15 اپریل جمعہ کو رات 9:00 بجے کلفٹن تین تلوار پر جشن فتح و آئین منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ جشن میں کراچی بھر سے پارٹی کے عہدیدار اور کارکن بھرپور تعداد میں شرکت کریں گے۔ تمام پارٹی عہدیداران ابھی سے تیاری شروع کردیں۔ تحفظ آئین اور یوم تشکر پر کراچی ڈویژن کے تحت بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : نیا صوبائی سیٹ اپ : پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

ان کا کہنا تھا کہ 10 اپریل 2022 کا دن اس ملکی تاریخ میں دفاع آئین کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اجلاس میں پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، جاوید ناگوری، کراچی کے تمام عہدیداران، ضلع کے عہدیداروں کے علاوہ ذیلی تنظیموں کے صدور موجود ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top