جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غریب عوام کو ریلیف ملے گا امیروں پر ٹیکس لگے گا: مفتاح اسماعیل

20 جون, 2022 17:04

اسلام آباد: مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو 12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ پر بھی اعتراض نہیں ہے، غریب عوام کو ریلیف ملے گا امیروں پر ٹیکس لگے گا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا، آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محنت کررہے ہیں، جلد خوشخبریاں دیں گے : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو 12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ پر بھی اعتراض نہیں ہے، آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 لاکھ پر انکم چھوٹ برقرار رہے گی، غریب عوام کو ریلیف ملے گا امیروں پر ٹیکس لگے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top