جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیاستدان سپریم کورٹ کو بتائیں کہ ہم آپ پر اعتماد ہی نہیں کرسکتے: مولانا فضل الرحمان

23 اپریل, 2023 16:02

ڈی آئی خان: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاستدان سپریم کورٹ کو بتائیں کہ ہم معذرت کے ساتھ آپ پر اعتماد ہی نہیں کرسکتے، تشویش اور صدمے کی بات ہے کہ سپریم کورٹ آج مکمل طور پر تقسیم ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں اپنی پریس کانفرنس کے حرف بہ حرف گفتگو پر قائم ہوں جب کہ ہم اس وقت عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل سے اتفاق نہیں کرتے، ہم کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں؟

یہ بھی پڑھیں: ہم عدالت کے اس جبر کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں: مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کو بھی پارلیمنٹ کی قرارداد کی توہین نہیں کرنی چاہیے، سیاستدان سپریم کورٹ کو بتائیں کہ ہم معذرت کے ساتھ آپ پر اعتماد ہی نہیں کرسکتے، تشویش اور صدمے کی بات ہے کہ سپریم کورٹ آج مکمل طور پر تقسیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کو سیاست سے باہر ہونا چاہیے سپریم کورٹ اسے سیاست کا محور بنا رہی ہے، حیرت ہے 90 دن میں الیکشن آئین کا تقاضا ہے لیکن عمران کو راضی کریں تو پھر کوئی بات نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top