جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو اور شہری ہلاک، دو پولیس اہلکار زخمی

06 جولائی, 2021 10:33

کراچی : پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو اور شہری ہلاک ہوگیا، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

کراچی میں سچل کے علاقے جمالی پل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہوگیا تھا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ : ہزار گنجی میں آپریشن، پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک

پولیس کے مطابق ملزمان کا کچھ فاصلے تک تعاقب کیا اور ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ واقعے میں ایک شہری جاں بحق، ایک ڈاکو ہلاک اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top