مقبول خبریں
ڈالمیا اور شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے، گینگ وار کارندہ سمیت تین ڈاکو گرفتار
کراچی : پولیس نے ڈالمیا اور شاہ لطیف ٹاؤن سے گینگ وار کارندہ گگن سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے ڈالمیا چار مینار مسجد کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد گینگ وار کا انتہائی مطلوب کارندہ غلام قادر عرف گگن کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
غلام قادر عرف گگن ڈالمیا اور اطراف میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ گرفتار ملزم منشیات فروشی، ڈکیتی اور پولیس سے مقابلوں میں مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار
دوسری طرف شاہ لطیف ٹاؤن کے در محمد گوٹھ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیئے گئے ہیں۔ ڈاکوؤں کی شناخت ساجد اور امیر جان کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔