مقبول خبریں
کراچی میں پولیس کی کارروائی، 26 افغانی گرفتار
کراچی : سہراب گوٹھ پولیس نے غیر قانونی پہنچنے والے 26 افغانی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
سہراب گوٹھ پولیس نے الآصف اسکوائر کے قریب کارروائی کے دوران غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرکے آنے والے 26 افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں دوپہر یا شام تک ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان
کارروائی گشت پر مامور پیٹرولنگ افسر کی جانب سے کی گئی۔ پیٹرولنگ افسر کو کوئی بھی شخص اپنی پاکستانی شہریت نہ دکھا سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔