جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیر اعظم سندھ کیلئے 446 ارب کے پیکیج کا اعلان کریں گے : خرم شیر زمان

16 اپریل, 2021 13:39

کراچی : خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سندھ کے مختلف اضلاع کیلئے 446 ارب کے پیکیج کا اعلان کریں گے۔

پی ٹی آئی کراچی کے رہنماء خرم شير زمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج سندھ کی عوام کے لیے خوشی کا دن ہے، وزیراعظم نے جو وعدہ کیا وہ پورا ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھوٹکی، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، دادو، ٹنڈو محمد خان، بدین، جیکب آباد، حیدرآباد، لاڑکانہ، سانگھڑ، خیرپور، شکارپور، سکھر کے لیے 446 ارب کے میگا ترقیاتی کاموں کا اعلان ہوگا۔ ان علاقوں میں ترقیاتی کام تحریک انصاف کا بہت بڑا قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہزار نوجوانوں کو کاروبار اور تعلیم کے لیے 4.8 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔160  دیہاتوں میں گیس فراہمی کے منصوبے اور1490  کلومیٹر انفراسٹرکچر کی بحالی بھی پیکیج میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کو خود نہیں معلوم کہ وہ پاکستان کیلئے کیا کرنا چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

خرم شیر زمان نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد طلباء کو ہنر کے لیئے تربیت دی جائے گی، جس سے وہ بہتر سیکھ سکیں گے۔ ایک لاکھ تیس ہزار نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سالانہ 30 ہزار نئے بجلی کے کنیکشن سے سندھ میں بجلی کے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ سفری سہولیات کی بہتری کیلئے ریلوے اسٹیشنز اپگریڈ کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کا یہ اہم انقلابی قدم ہے۔ کراچی، حیدرآباد کے بعد سندھ کے دیگر اضلاع میں کام شروع ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مسلسل ناکامی عوام کے سامنے ہے۔ سندھ حکومت عوام کو پینے کا پانی تک فراہم نہیں کرسکی۔ اسپتالوں، اسکولوں کے معاملات میں صوبائی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ یہ معاملات صوبائی حکومت کے ہیں، لیکن وفاق کو کرنے پڑ رہے ہیں۔ امید ہے پی پی وفاق کو دیکھ کر سندھ میں کچھ کام کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top